خیبرپختونخواہ کے ضلع کڑک کے علاقہ بندہ داود شاہ میں قائم کالج عملہ اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ کڑک ضلع میں آل پاکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلا س کے دوران طلبہ نے بندہ داود خان کالج فار بوائز میں سائنس کی تدریس کے لیے اساتذہ کی عدم تعیناتی، پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور سفری سہولیات میسر نہ ہونے کی نشاندہی کی۔ جنوری کے اواخر میں ہونے والے اس اجلاس میں آل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مقامی صدررضا خان خٹک، عہدیداران اور طلبا نے شرکت کی۔
طلبا کا کہنا تھا کہ مقامی کالج میں سائنس پڑھانے والے اساتذہ کی نشستیں عرصہ دراز سے خالی ہیں اور انتظامی نااہلی کے باعث ان نشستوں پر نیا عملہ تعینات نہیں کیا گیا۔ طلبہ نے منتخب مقامی اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کالج کی مخدوش صورت حال سے لاتعلق قرار دیا۔
اجلاس میں شریک آل پاکستان سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر رضا خان کا کہنا تھا "حکومتی ترجیحات سیاسی مفادات ہیں اس لیے وہ وہاں رقم خرچ کرتے ہیں جہاں انہیں سیاسی فائدہ پہنچنے کی امید ہو۔تعلیم حکم رانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔” طلبہ نے حکومت سے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عملہ کی تعیناتی مطالبہ کیا۔

Leave a Reply