احمد ریاض

campus-talks

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہونے کے باوجود پانی کی دستیابی کے مناسب انتظام سے محروم ہے۔ یونیورسٹی کے ملتان کیمپس میں پینے اور صفائی کے لئے پانی کی فراہمی کے لئے صرف دو ٹینکیاں تعمیر کی گئی ہیں اور بجلی کے جاتے ہی پانی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے۔ زکریا یانیورسٹی کے اکثر ڈیپارٹمنٹس کے غسل خانے اور پانی کے کولر بجلی کی بندش اور پانی ذخیرہ کرنے کے ناکافی انتظامات کے باعث دن کے بیشتر حصے میں استعمال کے قابل نہیں ہوتے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت، پانی کی عدم دستیابی اور بجلی کی بندش کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ پینے کا پانی نہ ملنے پر اکثر طلبہ منرل واٹر یا مہنگے مشروبات خریدنے پر مجبور ہیں۔ طلبہ نے یونیورسٹی فیس کے ساتھ وصول کئے جانے والے فنڈز کے درست استعمال پر بھی زور دیا ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں پانی کی فراہمی کا مناسب انتظام موجود ہےاس وقت کیمپس کو پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کی 2ٹینکیاں موجود ہیں، بجلی کی بندش اور گرمیوں میں پانی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے کبھی کبھار پانی کی دستیابی متاثر ہوتی ہے جسے دور کرنے کے لئے مزید ٹینکیاں تعمیر کی جا رہی ہیں۔
پاکستان کے اکثر تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ حکومت کی طرف سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈزمیں کٹوتی کے باعث اکثر یونیورسٹیز میں ترقیاتی اور تحقیقی منصوبے ختم کر دئیے گئے تھے، جس سے یونیورسٹیز میں دی جانے والی سہولیات پر برااثر پڑاہے۔
 


Leave a Reply