بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے تحت امتحانات کے انعقاد میں بد انتظامی کے خلاف طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مرکزی دروازہ کو بند کردیا جس کے باعث کئی گھنتے تک یونیورسٹی میں آمدورفت کا سلسلہ متاثر رہا اور کئی ڈیپارٹمنٹس میں تدریس کا عمل معطل ہوگیا۔ زکریا یونیورسٹی کے طلبہ انتطامیہ کی طرف سے سال 2012 کے سپلیمنٹری اور سال 2013 کے سالانہ امتحانات 28 فروری سے اکٹھے لئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرہے تھے۔
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے تحت امتحانات کے انعقاد میں بد انتظامی کے خلاف طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مرکزی دروازہ کو بند کردیا جس کے باعث کئی گھنتے تک یونیورسٹی میں آمدورفت کا سلسلہ متاثر رہا اور کئی ڈیپارٹمنٹس میں تدریس کا عمل معطل ہوگیا۔
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی گزشتہ برس مختلف ڈگری پروگرامز کےسالانہ اور ضمنی امتحانات کے انعقاد اور نتائج کے اعلان میں ناکام رہی تھی ۔ اس انتظامی خلا کو پر کرنے کے لئے یونیورسٹی نے گزشتہ برس رہ جانے والے امتحانات اس برس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے اس معاملے کے مناسب حل پر زور دیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ دو امتحانات کی تیاری اور ان میں شرکت ممکن نہیں اس لئے امتحانات کانیا شیڈول جاری کیا جائے۔ طلبہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد سرور سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے مذاکرات کر کے نیا شیڈول جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری امتحانات 2012 اور سالانہ امتحانات 2013 فروری میں جبکہ طلبہ کی سہولت کے لئے سالانہ امتحانات 2012 اور سپلیمنٹری امتحانات 2013 کا انعقاد جولائی میں کیا جائے گا۔ تاہم وہ طلبہ جنہیں سالانہ اور ضمنی دونوں امتحانات میں شرکت کرنا ہے وہ فروری میں ہونے والے امتحانات میں بھی شرکت کر سکیں گے۔
لالٹین سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے ایک طالب علم نے نام نہ بتانے کی شرط پر یونیورسٹی انتطامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یونیورسٹی اپنی انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ بھی طلبہ پر ڈال رہی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے زکریا یونیورسٹی اور ا سے منسلک کالجز کے طلبہ کی ڈگریاں تاخیر سے مکمل ہوں گی جس سے انہیں آگے داخلہ حاصل کرنے اور ملازمت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔”
ایک اور طالب علم نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر لالٹین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے احتجاج ختم کرنے کے لئے جو وعدے کئے وہ تاحال پورے نہیں کئے گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو احتجاج سے روکنے کے لئے دباو ڈالنے کے لئے سخت کاروائی کی دھمکیاں دیں۔
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامی غفلت کے باعث دوسالہ ماسٹر پروگرام ، ایل ایل بی اور بی ٹیک کے سیکنڈ اینول سپلیمنٹری 2012 اور فرسٹ اینول 2013 کے امتحانات منعقد نہیں کئے جا سکے تھے ۔ ماسٹرز پروگرام کے تحت عربی، نباتیات(Botany)، حیوانیات(Zoology)، کیمیا(Chemistry)، انگلش، معاشیات، علم التعلیم (Education) ، فائن آرٹس، جغرافیہ، تاریخ، اسلامیات، ریاضی، شماریات، عمرانیات(Sociology)، اردو اورمطالعہ پاکستان جبکہ بی ٹیک ڈگری کے کیمیکل، الیکٹریکل، مکینیکل،سول اور الیکٹرونکس کے مضامین کے امتحانات مقررہ وقت پر شروع نہیں کئے جا سکے۔

Leave a Reply