یہ میری پاک دھرتی ہے
جہاں شب کے پجاری
قتل کے فتوے اٹھائے
دندناتے
نور کی آیات پڑھتے
جگنوؤں کا خون کرتے ہیں
منادی ہے
کہ جگنو جگمگاتے ہیں
تو سورج دیوتا کی شان و شوکت
ماند پڑتی ہے
میں شرمندہ سا باشندہ
مسلسل سوچ میں گم ہوں؛
جنہیں جگنو نہیں بھاتے، انہیں سورج سے کیا نسبت!؟