Laaltain

ایک خیال

24 مئی، 2017
Picture of احمد جاوید

احمد جاوید

ایک خیال
تاریخ کے بُنے ہوئے تھیلوں میں
کوئی بے حد اہم چیز رہ جاتی ہے
بے شک ہوائیں عظیم ترین صنّاع ہیں
اُن خرابوں کی جو نقش ہیں بے رنگی کے ساتھ
ایک پُر اسرار، غیر معروف اندھیرے کی دبیز دیواروں پر
لیکن آنکھیں
ایسے پیچیدہ منظر کو
صحت اور ثقاہت کے ساتھ
نقل نہیں کر سکتیں
خواہ بینائی کی کسی بھی قبیل سے
علاقہ رکھتی ہوں ۔۔۔۔۔
اب بالکل نیا تناظر ضروری ہے
اس نا دیدنی سے عہدہ برا ہونے کے لیے
ورنہ، دیکھنا ایک احمقانہ تصور ہے جسے
بس آنکھیں ہی مانتی ہیں۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *