22 مارچ کی صبح یوحنا آباد حملوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ نے نولکھا پریسبیٹیرین چرچ کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اقلیتوں کے تحفظ اور ان سے اظہار یکجہتی کا عزم کیا۔ ڈیموکریٹک سٹودنٹس الائنس کے نام سے کام کرنے والے بائیں بازو کے حامی طلبہ نے چرچ میں عبادت کے دوران باہر کھڑے ہوکر دو گھنٹے تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائے رکھی۔ اس مظاہرے کا مقصد اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور تحفظ کا احساس دلانا تھا۔ مظاہرے کے دوران طلبہ نے انسانی جان کے تقدس اور تقدیم کا پیغام بھی دیا۔ انسانی زنجیر کے علاوہ طلبہ نے چرچ کے اندر یوحنا آباد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

Leave a Reply