Laaltain

انتظامی دباؤ پر غیر منظور شدہ ادارے کے 700 طلبہ کی رجسٹریشن

27 جولائی، 2014
Picture of لالٹین

لالٹین

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان طبی تحقیق اور اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئے 1962 میں ایک آرڈیننس کے تحت قائم کیا گیا تھاتاہم اس کالج کے تحت فیلو شپ آف کالج آف فزیشن اینڈ سرجن )ایف سی پی ایس (کی ڈگری پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظور شدہ نہیں ہے۔ غیر منظور شدہ ڈگری ہونے کے باوجود سی پی ایس پی اب تک 2000 طلبہ کو یہ ڈگری جاری کر چکا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کی مداخلت پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان ( سی پی ایس پی) کے 700 طلبہ کی ڈگریاں رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان طبی تحقیق اور اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئے 1962 میں ایک آرڈیننس کے تحت قائم کیا گیا تھاتاہم اس کالج کے تحت فیلو شپ آف کالج آف فزیشن اینڈ سرجن (ایف سی پی ایس) کی ڈگری پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظور شدہ نہیں ہے۔ غیر منظور شدہ ڈگری ہونے کے باوجود سی پی ایس پی اب تک 2000 طلبہ کو یہ ڈگری جاری کر چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے جنوری 2014 میں قومی طبی خدمات کی وزارت کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی جانب سے غیر منظور شدہ ڈگریاں جاری کرنےپر کالج کے خلاف کاروائی کے لئے خط لکھا تھا۔ پی ایم ڈی سی نے یہ خط کالج کی جانب سے جاری کردہ 2000 ڈگریوں کے کوائف جمع نہ کرانے اور رجسٹریشن کا عمل شروع نہ کرنے پر لکھا تھا، تاہم سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کے کہنے پر 700 طلبہ کی ڈگریاں رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ سروسز راشدہ ملک نے پی ایم ڈی سی کو ایک خط کے ذریعہ 700 طلبہ کو رجسٹر کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پی ایم ڈی سی نے ان طلبہ کی رجسٹریشن کرنے اور آئندہ غیر منظور شدہ ڈگریاں رجسٹر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں غیر منظور شدہ تعلیمی ادارے طب کی غیر معیاری تدریس کی بڑی وجہ ہیں، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں دوران علاج غلط تشخیص، علاج اور ڈاکٹر کی غفلت سے اموات کی شرح بے حد زیادہ ہے۔طب کی اعلیٰ تعلیم کے پاکستانی ادارے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی جانب سے میڈیکل کونسل کی منظوری کے بغیر ڈگری جاری کرنا صحت کے شعبہ میں معیاری خدمات فراہم کرنے میں مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *