Laaltain

امیزون

26 جنوری، 2017

youth-yell

امیزون
امیزون سے کچھ بھی آرڈر کر سکتے ہیں
دفتر کا کاغذ ہو یا پھر، کرسی، میز، کتابیں، پنسل
اشیا جلدی منگوانی ہوں تو پیسے زیادہ لگتے ہیں
اور دو گھنٹے کے اندر اندر سب چیزیں دروازے پر رکھی ملتی ہیں
کپڑے، جوتے، آتش دان تو ایک طرف
ڈرون بھی اب سستے داموں میں مل جاتے ہیں
پانی پلانے والے روبوٹ آ گئے ہیں بازاروں میں
لاکھ کھلونے بچوں کو بہلانے کے
ایمیزون نے دھوم مچا دی ہے دنیا میں

میں نے اک دن اتنا پوچھا
کیا مصنوعی ٹانگیں، بازو بھی ملتے ہیں؟
دل، گردے اور آنکھیں بھی
تھوڑے زیادہ پیسے دے کر
مل جاتی ہیں دو گھنٹے میں؟”

ایمیزون نے یہ کہلایا
” باقی شہری بھی یہ باتیں پوچھ رہے ہیں
اگلے کچھ ہی سالوں میں ہم شاید ایسا کر پائیں گے
آس کی رسی تھامے رکھیں
آج کا آرڈر جلدی دے دیں”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *