[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
اصل و نسب
[/vc_column_text][vc_column_text]
شاعر: ٹیڈ ہیوز
مترجم: یاسر چٹھہ
مترجم: یاسر چٹھہ
وقتِ ازل میں ایک چینخ تھی
جس نے پیدا کیا خون
جس نے بنائی آنکھ
جس نے پیدا کیا خوف
جس نے بنائے پَر
جس نے بنائی ہڈی
جس نے بنایا سنگِ گرانِیت
جس نے اگایا بنفشہ
جس نے بنایا گیتار
جس نے تخلیق کیا پسینہ
جس نے جَنا آدم
جس نے جَنی مریم
جس نے جنا عیسٰی
جس نے بنائی نِیستی
جس نے کبھی نہیں جنا تھا
ہر گز نہیں، کبھی بھی نہیں، بالکل بھی نہیں
جس نے جنا کوا
واسطۂِ خون رونے دھونے کے لیئے
کیڑوں مکوڑوں کے لئے، روٹی کے چُورے کے لئے
ہر ایسی ویسی چیز کے لئے
بے بال و پَر گھونسلےکی آلائیشوں میں کپکپاتے رہنے کے لئے
جس نے پیدا کیا خون
جس نے بنائی آنکھ
جس نے پیدا کیا خوف
جس نے بنائے پَر
جس نے بنائی ہڈی
جس نے بنایا سنگِ گرانِیت
جس نے اگایا بنفشہ
جس نے بنایا گیتار
جس نے تخلیق کیا پسینہ
جس نے جَنا آدم
جس نے جَنی مریم
جس نے جنا عیسٰی
جس نے بنائی نِیستی
جس نے کبھی نہیں جنا تھا
ہر گز نہیں، کبھی بھی نہیں، بالکل بھی نہیں
جس نے جنا کوا
واسطۂِ خون رونے دھونے کے لیئے
کیڑوں مکوڑوں کے لئے، روٹی کے چُورے کے لئے
ہر ایسی ویسی چیز کے لئے
بے بال و پَر گھونسلےکی آلائیشوں میں کپکپاتے رہنے کے لئے
Image: Hans Kanters
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
Leave a Reply