Laaltain

اسلام آباد ہائی کورٹ میں این ٹی ایس کے خاتمے کے لئے پٹیشن دائر

8 دسمبر، 2013
مانیٹرنگ
campus-talksپاکستان بھر کے تعلیمی اداروں اور سرکاری و نجی ملازمتوں کی اہلیت جانچنے کے لئے قائم ادارے نیشنل ٹیسٹنگ سروس)این ٹی ایس( کے خاتمے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار غلام رسول ایڈوکیٹ کے مطابق این ٹی ایس کی بجائے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ادارہ قائم کیا جائے۔ غلام رسول ایڈوکیٹ نے این ٹی ایس کے امتحانی طریقہ کار پر بھی اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ان کے مطابق اردو اور اسلامیات کے طلبہ سے بھی انگریزی زبان میں امتحان لیا جاتا ہے اور اکثر سوالات ایسے ہوتے ہیں جن کا درست جواب دینا ممکن نہیں ہوتا۔این ٹی ایس کا ادارہ پاکستان میں 2002 میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی (1998-2010) کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک بھر میں داخلوں اور ملازمتوں کی یکساں اہلیت کو فروغ دینا تھا۔ این ٹی ایس کے طریقی امتحانات پر اس سے پہلے بھی اعتراضات کئے جاتے رہے ہیں۔ تعلیمی ماہرین نے مکمل معروضی امتحان لینے کی پالیسی کا ناقص قرار دیتے ہوئے طلبہ کی صلاحیتیوں اور قابلیت کا امتحان لینے کے لئے بہتر طریقہ کار کے انتخاب پر زور دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق غیر ضروری سوالات کم کرکے اور موضوعی سوالات کی شمولیت سے این ٹی ایس کی افادیت کو بڑھایا جا سکتا ہے تاہم ماہرین نے این ٹی ایس یا کسی بھی مرکزی ٹیسٹنگ سروس کی موجودگی ضروری قرار دی ہے۔ تعلیمی حلقوں کی جانب سے این ٹی ایس کی فیس پر اعتراض کیا جاتا رہاہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *