Laaltain

اسلام آباد: دھرنوں کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

27 اگست، 2014
وفاقی دارلحکومت میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات بڑھا کر 31 اگست تک کر دی گئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ تعطیلات میں اضافہ سرکاری اداروں کی عمارتوں میں آزاد کشمیر اور پنجاب سے آئے پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
فیڈڑل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق 50 سے زائد سرکاری سکولوں کی عمارات میں پولیس اور رینجرز اہلکار مقیم ہیں۔
فیڈڑل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق 50 سے زائد سرکاری سکولوں کی عمارات میں پولیس اور رینجرز اہلکار مقیم ہیں۔ اس سے قبل تعطیلات کو 25 اگست تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن سیاسی صورت حال بہتر نہ ہونے کے باعث اب طلبہ کو 31 اگست تک چھٹیا ں دے دی گئی ہیں۔
طلبہ اور اساتذہ کی تنظیموں نے اس صورت حال کا ذمہ دار حکومت اور سیاسی قیادت کو قراردیتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ طلبہ حلقوں کے مطابق تعلیمی اداروں کے تاخیر سے کھلنے کے باعث نصاب وقت پر مکمل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ فیڈرل گرنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر صغیر میرانی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کا متبادل انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس وجہ سے تعلیم کا حرج مناسب نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *