میں تمہاری آواز کے پہلو میں سویا
یہ بہت خوشگوار تھا
تمہاری گرم چھاتیوں نے میرے کلیسا کو ڈھانپ لیا
تم کوئی گیت گا رہی تھی جسے میں یاد نہ رکھ سکا
شاید وہ ان شاخوں اور پانیوں کے متعلق تھا جو تمہاری
رات میں آواہ پھرتے تھے
یا تمہارے اس بچپن کا گیت جو بچپن
کہیں لفظوں کے نیچے آ کر دم توڑ گیا
مجھے نہیں یاد تم کونسا گیت گا رہی تھی
میں تمہاری آواز کے پہلو میں سویا
مجھے نہیں یاد تم کیوں رو رہی تھی
شاید ایسے ہی یا سورج کی اداسی کے لئے
یا شاید محبت اور رحمدلی کے لئے
مجھے نہیں یاد تم کیوں رو رہی تھی
میں تمہاری آواز کے پہلو میں سویا
اور میں تمہیں پیار کر رہا تھا
رومانیہ کے شاعر نچیتا سٹینیسکو
ترجمہ: مدثر عباس